ماں اور بچے کی صحت: نومولود بچوں کے پانچ بڑے مسائل جن کا سامنا تقریباً ہر ماں کو ہوتا ہے
ماں اور بچے کی صحت: نومولود بچوں کے پانچ بڑے مسائل جن کا سامنا تقریباً ہر ماں کو ہوتا ہے ،تصویر کا ذریعہ GETTY IMAGES ماں بننے کے لیے کتنی ہی تیاری کر لی جائے، نانی دادای کے مشورے لیے جائیں، کتابیں پڑھ لی جائیں اور آج کل انٹرنیٹ پر رنگ رنگ کی معلومات جمع کر لی جائے یا ایپس ڈاؤن لوڈ کر لی جائیں، نومولود بچوں کے کچھ عمومی مسائل پھر بھی ماؤں کو بوکھلا دیتے ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ عارف لاہور کے جناح ہسپتال میں شعبہ اطفال کی سربراہ ہیں اور دن میں درجنوں ایسی خواتین کے ساتھ اُن کا رابطہ ہوتا ہے جو نومولود بچوں میں لگ بھگ ایک جیسے مسائل کی شکایت کرتی پائی جاتی ہیں۔ اور بچوں کے انہی مسائل سے نمٹتے نمٹتے وہ خود جسمانی صحت اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو میں ڈاکٹر عائشہ عارف نے نومولود بچوں کے پانچ ایسے مسائل کے متعلق بات کی جو ماؤں کو سب سے زیادہ کو پریشان کرتے ہیں۔ کولک یا پیٹ درد کا مسئلہ مائیں سب سے زیادہ اس شکایت کے ساتھ آتی ہیں کہ بچہ زور لگاتا ہے، اُس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور وہ بےحد روتا ہے۔ پیٹ درد کی اس شکایت کو ’کولک‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’...